ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / روس نے چین کو شکست دے کر برکس انڈر 17فٹ بال میں تیسرا مقام حاصل کیا

روس نے چین کو شکست دے کر برکس انڈر 17فٹ بال میں تیسرا مقام حاصل کیا

Sat, 15 Oct 2016 18:19:13  SO Admin   S.O. News Service

مڈگاؤں،15اکتوبر(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)روس نے پچھڑنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے آج یہاں چین کو 2-1سے شکست دے کر پہلے برکس انڈر 17فٹ بال ٹورنامنٹ میں تیسرا مقام حاصل کیا۔پنڈت جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں چین نے 34ویں منٹ میں تاؤ کیاگلوگ کے پنالٹی پر داغے گول کی مدد سے برتری بنائی لیکن اس کے بعد زیادہ تر وقت ٹیم دفاعی ہوکر کھیلی۔روس نے دبدبہ بنایا اور بہت سے مواقع بنانے کے بعد بالآخر 69ویں منٹ میں کولیش چینکو کے گول کی مدد سے برابری حاصل کر لی۔متبادل کھلاڑی چیلدجے جارجی نے اس کے بعد 84ویں منٹ میں روس کے لئے فاتح گول داغا۔روس کو گرم اور امس بھرے حالات سے مصالحت بٹھانے میں شروع میں دقت ہوئی لیکن ٹیم نے بعد میں لے حاصل کر لی۔


Share: